• news

پنجاب کے میڈیکل سٹورز، ادویہ خانوں پر قیمتیں آویزاں نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز،ادویہ خانوں اور فارمیسیوں پرادویات کی قیمتیں آویزاں نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈاکٹر نور محمد کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں موجود میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں پر ادویات کی قیمتیں آویزاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے من پسند قیمتیں وصول کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹور ادویات کی قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈرگ مافیا کے ساتھ مل کر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرانے کے اقدام پرعمل درآمد نہیں کروا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز پر ادویات کی فہرستیں آویزاں کرنے کے احکامات صادر کرئے۔

ای پیپر-دی نیشن