• news

استعفیٰ دیئے بغیر وزیراعظم کی پیشی، لاہور ہائیکورٹ بارنے آج احتجاج کا اعلان کردیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے استعفی دئیے بغیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آج جمعرات کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ بار نے پھر یہ مطالبہ ردہرایا کہ شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔بار کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے تو تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی پر بھی سوالیہ نشان ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔ وزیراعظم اور حکومتی ادارے جے آئی ٹی پر اثر انداز ہو رہے ہیں اب تو جے آئی ٹی بھی کہہ رہی کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت نے عدلیہ یا جے آئی ٹی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو وکلا عدلیہ کے ساتھ ہوں گے۔ نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کرایا۔ سیکرٹری عامر سعید راں اورفنانس سیکرٹری ظہیر بٹ نے کہا کہ بار روم کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔مذمتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور جی پی او چوک میں مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن