• news

نوازشریف‘ اسحاق ڈار پانامہ تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں: عمران کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عمران خان نے حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیخلاف مہم چلانے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر کردی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اور عدالتی کاموں میں حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، اس مہم کا مقصد جے آئی ٹی کی تحقیقات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے، نواز شریف اور دیگر فریقین نے پانامہ کے حوالے سے عدالتی فیصلہ قبول کیا لیکن اب نواز شریف اور اسحاق ڈار پانامہ تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں سپریم کورٹ نے اب تک جے آئی ٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے عہدے کو استعمال کر کے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم شروع کرا رکھی ہے وفاقی وزرا ، ترجمان اور وزیراعظم کے نامزد رہنما جے آئی ٹی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں عدالت اس کا نوٹس لے اور مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن