• news

پانامہ کیس میں نوازشریف کی نااہلی سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے: برطانوی خبر ایجنسی

لندن، اسلام آباد(آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے پاکستان میں افراتفری پھیل سکتی ہے ،یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی وسکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں اوریہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ایچ آرنے نواز شریف کو بتایا نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن