• news

عمران نے جمائما کی جانب سے بھجوائی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائما سے وصول رقم کی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں عدالت کوآگاہ کیا گیا ہے کہ جمائما خان کی ہدایات ہیں کہ اس کے بینک اکائونٹس، لیٹرز، ہدایات منظرعام پر نہ لائی جائیں اور جمائما خان کے اکائونٹس کی تفصیلات صرف عدالت کیلئے ہیں۔ درخواست کے ساتھ جمائما خان کے لیگزن برگ بینک کے لیٹرز بھی لف کئے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جمائما خان نے 29 جولائی کو 2 لاکھ75 ہزار 678 ڈالرز راشد خان کے اکائونٹ میں بھجوائے۔8 اپریل 2002 ء کو 2 لاکھ 17 ہزار ڈالرز راشد خان کے اکائونٹ میں بھجوائے، درخواست کے مطابق اکائونٹس کی تفصیلات سے2 لاکھ 58 ہزار 333 ڈالرز بھجوانا ثابت ہوتا ہے،جمائما خان نے 22 جنوری 2003 ء کو 1 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔

ای پیپر-دی نیشن