• news

گجرات‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ‘ ساہوکا: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 4 افراد کی خودکشی

لاہور (نامہ نگاروں سے) گھریلو حالات‘ بیماری اور کپڑوں کیلئے پیسے نہ ملنے پر خاتون سمیت 4 افراد نے خودکشی کر لی۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو جھگڑے پر جلالپور جٹاں کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔ ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق موضع بھٹیاں کے نیم پاگل نوجوان فاروق ولد رفیق قوم بھٹی نے پسٹل سے فائر مارکر خود کشی کرلی، متوفی کچھ عرصہ سے ذہنی دباو¿ کا شکار تھا اور گزشتہ روز گھر میں اکیلا تھا۔ اطلاع پر ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کی۔ بعدازاں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ بی ڈویژں کے علاقہ شاہ کالونی میں ایک 17 نوجوان شیراز نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ معلوم ہوا کہ متوفی نے عید کی خریداری کے حوالہ سے اپنے والدین سے رقم کا تقاضہ کیا تھا جس پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق معمولی رنجش پر نواحی گاﺅں کوٹ باقر میں بڑے بھائی کی سرزنش سے دل برداشتہ 18 سالہ عرفان نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ علاوہ ازیں گاﺅں نظام پورہ کے 30 سالہ شکیل احمد نے گھریلو جھگڑے سے دلبراشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں اطلاع پاکر ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے شکیل احمد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔
خود کشی

ای پیپر-دی نیشن