• news

سندھ اسمبلی، بجٹ اجلاس کے آخری روز زبردست شور شرابہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)مالی سال دوہزارسولہ اورسترہ کے بجٹ بحث کے آخری روز بھی سندھ اسمبلی سیاسی اکھاڑے کا منظرپیش کرتی رہی ،حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے بجٹ کے اعداوشمار پربحث کی بجائے سیاسی مخالفین پرطنزکے تیربرسائے ،سیاسی تقاریر اورالزام تراشیوں کے باعث کئی بارحکومتی اوراپوزیشن ارکان آپس میں الجھ گئے ،ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ میں کیسے ہوگا گزرا ، آدھا تمہارا۔ آدھا ہمارا کے پرجوش نعرے لگا کرایوان سرپراٹھا لیا ایوان میں شورشرابے اورنعرے بازی پر سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ارکان پر برہم ہوگئے اور بولے کہ ایوان میں ایسی ایسی آوازیں نکالی جارہی ہیں جیسے ایمپریس مارکیٹ میں آم فروخت ہو رہے ہوں۔ بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری نے کہا کہ صوبائی وزرا کی بجٹ تقاریر سے توایسے لگتاہے کہ پیپلزپارٹی حکومت تے سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیںانہوں نے کہاکہ موجود بجٹ الیکشن بجٹ کے سوائے کچھ نہیں۔
شور شرابہ

ای پیپر-دی نیشن