عرفان منگی کو غیر قانونی تقرری کیس میں شوکاز دیا گیا: نیب ذرائع
اسلام آباد (نوخیز ساہی، دی نیشن رپورٹ) غیر قانونی تقرریاں کیس میں نیب نے پانامہ سکینڈل کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں شامل اپنے ممبر عرفان منگی کو شوکاز نوٹس جاری کیا یہ نوٹس بیورو میں غیر قانونی تقرریاں کی تفتیش کرنے والی کمیٹی کی ہدایات پر جاری کیا گیا اس کے علاوہ 100 سے زائد افسروں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے تھے تمام افسروں کو 15 دنوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق عرفان منگی انکوائری کمیٹی سے اجتناب کیلئے جے آئی ٹی کا پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں۔
نیب ذرائع