حافظ آباد: تین افراد کی محنت کش کی 13 سالہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی
حافظ آباد، لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 5 خواتین ، دو بچیوں اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں وچھوکی خورد میں تین اوباشوں نے غریب محنت کش کی 13 سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ (ل) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محسن، معظم اور شہروز دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دریں اثنا فیصل آباد میں مقبولاں بی بی کو ملزم شان، رخشندہ ناز کو کامران اور آصف جبکہ ثمرین کو ملزم اﷲ دتہ نے ہوس کا نشانہ بنا دیا۔جڑانوالہ میں لڑکے صدام سے ملزم شعیب اسکے ساتھیوں نے مبینہ طور پر زیادتی کی جبکہ سبحانہ کوثر عتیق الرحمن نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ گگو منڈی میں (س) کو ملزم شعیب نے ہوس کا شکار کیا۔ ساہیوال میں اوباش فرحان نے ناصر سے زیادتی کی جبکہ ستراہ میں 12 سالہ (ز) کو ملزم سوداگر بٹ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی