پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات واحد راستہ‘ جنگ چاہنے والوں کو سرحد پر بھجوادیں: سلمان خان
ممبئی(صباح نیوز) مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کےمسلمان سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ جنگ چاہنے والوں کو بارڈر پر بھیج دینا چاہیے، پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے صرف بات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں۔ جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں۔ سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لئے بے بس ہو جاتے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ وہ لوگ جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ چاہتے ہیں، انہیں ہی بندوقیں دے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیے، تب جا کر انہیں جنگ کا اصلی مطلب سمجھ میں آئے گا۔ بھا رتی میڈیا کے مطا بق سلمان خان کے اس بیان کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما بھڑک اٹھے ہیں۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے سلمان خان کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی حدود کراس کر رہے ہیں۔
سلمان خان