وزیراعظم کی پیشی: گوجرانوالہ میں لیگی میدان میں آگئے، ملتان میں ریلی
گوجرانوالہ+ ملتان (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم میاں نواز شریف کی جے آئی ٹی میں آج پیشی پر لیگی کارکن بھی میدان میں آگئے، میاں برادران کے ساتھ وفاداری نبھانے کیلئے مسلم لیگی ایم پی اے کارکنوں کے ساتھ جی ٹی روڈ پرپوسٹر لگوانے میں مصروف لیگی ممبران اسمبلی اور کارکن بھی میدان میں آگئے، جی ٹی روڈ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں میاں نوازشریف کے حق میں پوسٹر آویزاں کئے جا رہے ہیں۔ پوسٹر شاہین آباد سے چندہ قلعہ تک لگائے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ کارکنوں نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور رو عمران رو کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی خانیوال روڈ پر میپکو ہیڈکوارٹر خانیوال روڈ کے سامنے نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر رہنما عبد الرحمان فری نے کی۔ اس موقع پر چوہدری آصف، آصف اکمل، ساجد شوکت ، رانا امتیاز ودیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءسے عبد الرحمن فری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی پانامہ کیس میں سرخرو ہو گی اور عمران خان اور ان کے حواریوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت ہو گی۔
لیگی/ میدان میں