پیر سیف اللہ خالد انتقال کر گئے مولانا فضل الرحمن، عبدالغفور حیدری سراج الحق و دیگر کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز عالم دین جمعیت مشائخ اہلسنت کے سربراہ اور جامعہ منظور الاسلامیہ عید گاہ لاہور کینٹ کے مہتمم مولانا پیر سیف اللہ خالد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح آٹھ بجے جامعہ منظور الاسلامیہ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں 5 بیٹے، 2 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ مولانا سیف اللہ خالد کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن، عبدالغفور حیدری، مولانا سمیع الحق، مولانا زاہد الراشدی، قاری محمد حنیف جالندھری، حافظ فضل الرحیم، ڈاکٹر سعید عنایت اللہ، مولانا الیاس گھمن، قاری ارشد عبید، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا یوسف خان و دیگر علماءو مشائخ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں بعد پورا ہو گا۔