• news

امریکہ براہ راست دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے‘ القاعدہ‘ اسامہ اسی کے اقدامات کا نتیجہ ہیں : روسی صدر

ماسکو(صباح نیوز)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن امریکی اقدامات کا نتیجہ ہیں ۔رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں کہا القاعدہ اور اسامہ بن لادن امریکی اقدامات کا نتیجہ ہیں اور امریکہ براہ راست دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کررہا ہے۔روسی صدر نے کہا القاعدہ کوبنانے،اسے سویت یونین کے خلاف استعمال کرنے اور ہتھیار فراہم کرنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا اور اس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔پیوٹن نے کہا امریکہ نے چیچن میں باغیوں کو ہتھیارفراہم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن