• news

چیمپئنز ٹرافی:بھارت ، بنگلہ دیش کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ، پرسوں مقابلہ پاکستان سے ہوگا

لندن (سپورٹس رپورٹر ) بھارت بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش نے 7وکٹوں پر 264رنز بنائے۔ تمیم اقبال 70‘مشفیق الرحیم 61رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سومعیہ سرکار صفر ‘شبیر رحمان انیس ‘شکیب الحسن پندرہ ‘محموداللہ اکیس ‘مصدق حسین پندرہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ مشرفی مرتضیٰ تیس جبکہ تسکین احمد دس رنز پر نا ٹ آئوٹ رہے ۔ بھونیشور کمار‘بمراہ اور جادیو نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف40.1اوورز میں ایک وکٹ پرپورا کرلیا ۔ روہت شرما 123رنز جبکہ کپتان ویرات کوہلی 96رنز پر ناقابل شکست رہے ۔مشرفی مرتضیٰ نے واحد وکٹ حاصل کی۔ روہت شرما کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان پرسوں اٹھارہ جون کو دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کا کہناہے کہ پاکستا ن نے بھارت سے ہارنے کے بعد اپنے سے مضبوط ٹیموں کو شکست دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار کم بیک کیاہے ،فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن