• news

مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت میں لے جانے کے حق میں نہیں: صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد (این این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ میں مسلہ¿ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حق میں نہیں۔ اس مسلے¿ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل متعدد قراردادوں کے ذریعے متفقہ فیصلہ دے چکی ہے جسے بھارت اور پاکستان نے بھی تسلیم کر رکھا ہے۔ سلامتی کونسل عالمی عدالت انصاف سے بڑا ادارہ ہے۔ اس لیے ہمیں سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ تسلسل سے کرتے رہنا چاہیے۔ کلبھوشن یادیو کے مسلے¿ پر جذبانی انداز میں مسلہ¿ کشمیر کو بھی عالمی عدالت کے سامنے لے جانا دانشمندی ہر گز نہیں ہو گی۔ کیونکہ عالمی عدالت انصاف ہندوستان کے زیر اثر کوئی منفی فیصلہ دے سکتی ہے۔ اس صورتحال میں ہم مسلہ¿ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں سے بھی لاتعلق ہو جائیں گے۔ صدر سردار مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے رہنماﺅں خالد مغل، نعمان زرگر اور عابد کشمیری کی قیادت میں نوجوانوں کے ایک بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے نوجوانوں کی مسلہ¿ کشمیر سے وابستگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مکمل آگاہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے نوجوان قومی آزادی کی تحریک سے وابستہ ہو جائیں وہ زیادہ دیر غلام نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک اس وقت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک کا ہر اول دستہ بن چکی ہے۔

صدر آزاد کشمیر

ای پیپر-دی نیشن