• news

;;شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے دوبارہ درخواست دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرادی۔ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے66اعشاریہ4فیصد شیئرزکی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی۔آفر منیجر کا کہنا تھاشنگھائی الیکٹرک، کے الیکٹرک کے اٹھارہ ارب تینتیس کروڑپچپن لاکھ شیئرز خریدے گی۔ نئی درخواست سے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔آفر منیجر کا خط پاکستان سٹاک ایکس چینج کو بھیج دیا گیا ہے ۔
کے الیکٹرک

ای پیپر-دی نیشن