ملتان: 6سالہ بچے کو قتل کر کے نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی گئی
ملتان(صباح نیوز)ملتان میں نامعلوم افراد نے 6سالہ بچے کو قتل کر کے نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ قصوری چوک کے قریب ثنا اللہ گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ رات گئے بچے کی نعش خالی پلاٹ سے ملی۔ بچے کو نا معلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔ بچے کے والد کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
بچہ/قتل