• news

وزیراعظم نے ثابت کر دیا کوئی مقدس گائے نہیں‘ جے آئی ٹی بھی الزامات کا ازالہ کرے : مسلم لیگ نون

اسلام آباد+ لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نیوز ایجنسیاں+نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوئے انہوں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا۔ وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے، لیکن اس کا استعمال نہیں کیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلا کو ذاتی اکا¶نٹ سے فیس دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کے بیٹے پاکستانی شہری نہیں پھر بھی پیش ہوئے۔ وزیراعظم کے بیٹے پیش نہ ہوتے تو کوئی ان کا کیا بگاڑ لیتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔ سازشی ٹولے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک چلائی عمران خان نتھیا گلی میں بیٹھ کر جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں، نتھیا گلی میں کونسی غیرملکی فنڈنگ آ رہی ہے۔ وزیراعظم کا خاندان چوتھی بار کڑے احتساب سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کمشن بنانے کے لئے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا۔ لیگی کارکنوں کے جذبات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں منتخب وزیراعظم کبھی پیش نہیں ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سنیٹر چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا اللہ کے فضل سے سرخرو ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے سلسلہ میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے عدلیہ کے احترام کی اعلیٰ مثال قائم کی، پورے خاندان سمیت احتسابی عمل میں شامل ہوئے، سازشی عناصر ترقی کے عمل کا حصہ بننے کے بجائے الٹا رکاوٹ بن رہے ہیں۔ واضح دکھائی دیتا ہے کہ پانچ سال پہلے اور آج کے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پورے خاندان سمیت احتسابی عمل میں شامل ہوئے۔ انہوں نے عدلیہ کے احترام کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ عوام جھوٹ اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، سازشی عناصر بجائے ترقی کے عمل کا حصہ بننے کے الٹا رکاوٹ بن رہے ہیں۔ وزیراعظم ہا¶س کے ترجمان مصدق ملک نے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پانامہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی میں پیشی سے ملک میں شاندار روایت قائم ہوگئی جو سالوں یاد رکھی جائے گی۔ وزیر اعظم جے آئی ٹی ممبران کو وزیر اعظم ہا¶س بلاسکتے تھے لیکن انہوں نے آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی جانے کا فیصلہ کیا اور ایک عام شہری کی طرح اپنی گاڑی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے جس سے ملک کے اندر شاندار روایت کی بنیاد رکھ دی گئی جو سالوں یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے جا مخالفت اور پگڑیاں اچھالنے والے عمران خان تو ایک گھر کا حساب نہیں دے سکتے اور باربار آئینی اداروں کی تذلیل کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے بچوں سمیت جے آئی ٹی میں پیش ہوکر آئینی و قانون حکمرانی کو یقینی بنایا۔ دانیال عزیز نے کہا الزام تراشی کرنے والے اشتہاری خان کھلے پھر رہے ہیں، اس اشتہاری کو گرفتار کرانا عدالتوں کا کام ہے۔ عمران خان نے ایس ای سی پی پر بھی ٹیمپرنگ کا الزام لگایا اور اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ عمران خان تین سال سے فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے رہے، جو بھی الزام لگے ان کو کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی سے پہلے وزیراعظم ہشاش بشاش تھے اور انہوں نے ساتھیوں کو دیکھ کر کہا اللہ چنگی کرے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا 3 گھنٹے جے آئی ٹی کا سامنا کرنا ہمارے کلچر کے برعکس ہے۔ ہمارے کلچر میں اقتدار کے ساتھ استثنیٰ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ نواز شریف نے گورننس کو نیا مفہوم دیا اور نئے معیار متعارف کروائے۔ ماضی میں اس طرح کی روایت نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں بڑا اہم دن ہے کیونکہ 20 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم نے قانون کی بالادستی کی خاطر خود کو احتساب کے لیے عملی طور پر پیش کرکے آنے والی تمام حکومتوں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز والے افراد کے لیے یہ مثال پیش کردی ہے کہ پاکستان میں قانون کی مکمل بالادستی ہے اور کوئی طاقتور شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حاکم وقت نے یہ ثابت کیاہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہ مخالفین وزیراعظم کے اسٹیپ ڈاو¿ن کا خیال دل سے نکال دیں اورمقابلے کے لئے الیکشن لڑیں اور دیگر لوگ بھی وزیراعظم کے نقش قدم پہ چلیں۔ صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی سے جے آئی ٹی کی تسلی و تشفی ہو گئی ہو گی- اب جے آئی ٹی کو بھی چاہیے کہ اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات و اعتراضات کا ازالہ کرے اور اس ملزم کا نام اور محکمہ بھی بتائے جس نے حسین نواز کی تصویر لیک کی۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی سلامتی سے متعلق جن سازشوں کی جانب اشارہ کیا ہے وہ دھرنا سیاست ہے جس کے پیچھے ملکی و غیر ملکی فنڈنگ ہے جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے سسرالی اور صہیونی لابی نے انہیں اپنا آلہ کار بنا رکھا ہے اورفارن فنڈنگ کے ذریعے ایسی سازشوں کو تقویت دی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ بار بار امپائرکی انگلی اٹھنے کا اعلان کرتے رہے - وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے ، آگے بڑھے اور یہاں دہشت گردی کا خاتمہ ہو - اس لئے وہ یہاں دہشت گردوں کے دفاتر کھلوانے پر بھی تیار تھے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ جب آئندہ انتخابات میں عوام کی سب سے بڑی جے آئی ٹی لگے گی تو ان حقائق سے عوام کو آگاہ کریں گے کہ دھرنا سیاست کے گارڈ فادر کون ہیں۔ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بیک وقت تمام محکموں سے لڑائی شروع کر رکھی ہے اور کسی ثبوت کے ساتھ الزام لگانے کی بجائے عامیانہ سے الزامات لگارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بتائے کہ اس کو کس نے بتایا کہ طارق شفیع کو فون کر کہا گیا کہ وہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے وزیر اعظم ہا¶س ہو کر جائیں کیا جے آئی ٹی گواہوں کے ٹیلی فون بھی ٹیپ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ یا عدالتی فیصلہ کسی پاپولر لیڈر کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ بلوچستان کے حکومتی اور سےاسی جماعتوں کے رہنما¶ں نے وزےراعظم کو جے آئی ٹی مےں پےش ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزےراعظم مےاں محمد نواز شرےف جی آئی ٹی مےں پےش ہوکر جمہورےت پسند اور عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دےا۔ صوبائی وزےر مےرسرفراز بگٹی، صوبائی مشےر سردار در محمد ناصر، نصےب اللہ بازئی، سےدال خان ناصر نے وزےراعظم کو جے آئی ٹی مےں پےش ہونا خوش آئند قراردےدےا اےک منتخب وزےراعظم نے جمہورےت کی بحالی اور ملک کی استحکام کےلئے جے آئی ٹی مےں پےش ہو کر ےہ ثابت کردےا کہ مسلم لےگ (ن) عوامی اور جمہوری پارٹی ہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ سول اور فوجی آمریت کے درو میں بھی وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوا مگر ان کا دامن پاک نکلا اب بھی وہ سرخرو ہوں گے۔ وہ سماجی و سیاسی رہنما شیخ ارشاد حسین کی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد، مسلم لیگ ن پنجاب کے آفس سیکرٹری سرفراز حیدرکاظمی، کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کوشرمندگی ملے گی نواز شریف کا بول بالا ہو گا۔

لیگی رہنما

ای پیپر-دی نیشن