شکیل آفریدی کے ممکنہ طور پر دوسرے ملک کے حوالے کرنے پر وفا ق کو نوٹس
پشاور(بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے دہشت گرد تنظیموںکے ساتھ روابط اور اسا مہ بن لادن کی تلاش میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ممکنہ طور پر ملک کی دوسری جیل منتقل کرنے یا کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنے کے خلاف دائر رٹ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے یہ احکامات عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عبد الشکور خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایڈوکیٹ محمد خورشید کی جانب سے دائر رٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے دائر رٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک قومی مجرم ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اسے ممکنہ طور پر ملک کی دوسری جیل منتقل کرنے اور بعد ازاں اسے امریکہ کے حوالے کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے اس صورت میں اداروں کو عدالت عالیہ سے پیشگی اجازت کا پابند بنایا جائے۔
وفا ق کو نوٹس