• news

بڑے لوگوں کو ضمانت دیکر کیس نہیں چلانے تو غریب قیدی کیلئے بھی جیل کے دروازے کھول دیں: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزموں کے وکلاءکی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا ظہار کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا بڑے لوگوں کو ضمانت دیکر کیس نہ چلایا جائے؟ اگر بڑے لوگوں کو ضمانت دیکر کیس نہ چلایا جائے تو پھر غریب کو بھی جیل سے نکالنے کیلئے جیل کے دروازے کھول دیئے جائیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءسے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔
ڈاکٹر عاصم ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن