فیصل آباد‘ چیچہ وطنی‘ ڈسکہ‘ پاکپتن: اوباشوں کی 4 لڑکیوں سے زیادتی
لاہور(نامہ نگاروں سے) مختلف شہروں میں اوباشوں نے 4 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ایک لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا ڈالی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دوشیزہ کو اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، دوسری لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی‘ تھانہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ کے رہائشی ریاض کی بیٹی19سالہ تصور کو گلزار وغیرہ 11افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جہاں ملزم گلزار نے سے زبردستی اسلحہ کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر29گ ب کے عطا محمد کے گھر گھسنے والے ملزم عاطف نے اس کی بیٹی نور فاطمہ کو اسلحہ کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لڑکی کے شور پر ملزم فرار ہو گیا۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کی خاتون فوزیہ بی بی کی نوکری کا جھانسہ دے کر تین افراد اپنے ساتھ لے گئے اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق موضع لوڑھکی کی محنت کش عشرت اعجاز کی بیٹی 14 سالہ گھر پر اکیلی موجود تھی کہ ملزم شاہ زیب موقع سے ناجائز فائدہ اٹھا کر گھر میں داخل ہوا اور زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں 111/EB کے احمد دین کی 15 سالہ بیٹی (ک) بی بی گھر میں موجود تھی کہ گھر میں اوباش نوجوان علی احمد گھر میں گھس گیا (ک) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
زیادتی