مشرف کا شجاعت کو فون، سیاسی اتحاد پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے کچھ نہیں نکلنا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کی طرف سے دیئے جانے والے افطار ڈنر میں اخبار نویسوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں بیرسٹر وسیم سجاد‘ مسلم لیگی رہنما گوہر ایوب خان‘ ڈاکٹر حسن سروش اور کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اتحاد بنانے کیلئے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے۔ دریں اثناء سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلیفون کیا دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے آئندہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔