• news

شائقین کو سنیما گھروں تک لانے کیلئے انقلابی طرز کی فلمیں بنائیں: ثنا

لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ وماڈل ثنانے کہا ہے کہ شائقین کو سنیما گھروں تک لانے کیلئے فلم میکرز انقلابی طرز کی فلمیں بنائیں۔ دورحاضرمیں شائقین کوسینما گھروں تک لانے کے لئے ہمارے فلم میکرز کوجدید ٹیکنالوجی سے بنی انٹرنیشنل معیارکی فلمیں دکھانا ہونگی۔ نوجوان ڈائریکٹر آرہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کوکاپی کرنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں سے فلم بنا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن