• news

فہیم برنی کا’’لو، لندن، سیالکوٹ‘‘ بنانے کا فیصلہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستانی ہدایت کار فہیم برنی اپنی دوسری فلم ’لو، لندن، سیالکوٹ‘ بنانے جارہے ہیں، جس میں سوہائے علی ابڑو کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔فہیم برنی کی پہلی فلم ’پیار ہی پیار میں‘ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم سینما میں کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد انہوں نے خود کو ایک کامیاب ٹی وی ہدایت کار کے طور پر پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن