• news

.قطر بحران پر واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی تجویز زیر غور نہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے واشنگٹن میں سربراہ کانفرنس کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی بحران کے پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم قطری بحران پر واشنگٹن کی میزبانی میں سربراہ کانفرنس کی کسی تجویز پرغور نہیں کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قطر کو سزا دینے کا فیصلہ 'مثبت اقدام' ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے خلیجی ملکوں کی طرف سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کی تائید کی اور کہا کہ قطر کو یہ سزا دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی مدد کی بناء پر دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن