• news

خیبر پی کے اسمبلی نے نئے مالی سال کے ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے اسمبلی نے ضمنی بجٹ مالی سال 2016-17 کی متفقہ طور پر منظوری، دیدی خیبر پی کے کے تمام محکموں سے متعلق وزرائ، مشیروں، معاونین خصوصی نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زر پیش کئے جس کے حوالے سے اے این پی کے سردار بابک، مسلم لیگ (ن) کے ضیاء الرحمن، پی پی کے فخراعظم وزیر اور دیگراراکین اسمبلی نے تحاریک کٹوتی پیش کیں تاہم مطالبات زرپیش کئے جانے کے بعد متعلقہ محکموں کے وزراء کے کہنے پر تحاریک کٹوتی واپس لے لی گئیں۔ضمنی بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن اراکین نے اضافی اخراجات کرنے پر حکومت کو تنقیدکانشانہ بنایادریں اثناء تحاریک کٹوتی کے دوران اے این پی کے سرداربابک نے کہاکہ سابق دور میں صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کیلئے پانچ ہزار کنال زمین خریدی گئی بتایاجائے موجودہ صوبائی حکومت نے ان پر کتنی یونیورسٹیو ںکوتعمیرکیاہماری معلومات کے مطابق کہیں اس خریدی ہوئی زمین پر گرائونڈتعمیر کئے جارہے ہیں اورکہیں دوسرے کاموں کیلئے مختص کیاجارہاہے اس موقع پر مشیربرائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی نے کہاکہ اس وقت سوات ،کرک اورصوابی کے یونیورسٹیوں کی تعمیرپرکام ہورہاہے۔ 2013ء میں خیبر پی کے میں180کے قریب جنرل کالجزاور30فنی کالجزتھے ان میں سے20مکمل کردئیے گئے ہیں اور پچاس پر کام جاری ہے جبکہ دیگرکالجزکی منظوری بھی دی گئی ہے اور 2018 تک صوبے میں کالجزکی تعداد350تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے کچھ کالجزکوآسٹریاکے چاریونیورسٹیوں کے ساتھ آن لائن ملحق کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ تمام طلبہ اب کالجزسے پراسپکٹس لینے کے بجائے آن لائن داخلہ فارم پرکرینگے اور داخلہ ہونے پر وہ متعلقہ کالجزمیں داخلہ کرائینگے معذور افراد کیلئے کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلہ مفت ہے اورخواتین کوبھی خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن