.خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلا م آباد کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 7جولائی تک ملتوی کر دی ہے کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی نے کی عدالت نے تمام ملزمان کی عدالت میں پیش نہ ہونے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،ملزمان حاضر ہوں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے جبکہ دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی بھی تاخیر سے پہنچے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔