• news

مہمند ایجنسی: 2 روز میں افغانستان سے ہونے والے 2 حملے ناکام‘ 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور (صباح نیوز) کرم اور مہمند ایجنسز میں افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں کے حملے کو سکییورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ فرنٹیئر کور خیبرپی کے کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روزکے دوران فرنٹیئر کور نے افغانستان کی حدود سے کرم اور مہمند ایجنسیز میں دہشت گردوں کے دو حملے ناکام بنا دئیے۔کرم ایجنسی میں فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری طرف مہمند ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن