4 امریکی فوجی مار ڈالے: افغان طالبان صرف 7 زخمی ہوئے حملہ آور ہلاک کر دیا: ترجمان نیٹو
مزار شریف (نیوز ایجنسیاں+ نیٹ نیوز) افغانستان کے شمالی صوبہ بلغ میں افغان فوجی کی فائرنگ سے 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ امریکی حکام کے مطابق کوئی نہیں مرا۔ 7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ ہفتہ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ شاہین کیمپ جو شمالی شہر مزارشریف میں 209 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے میں پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا۔ افغان وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا کہ ایسی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اس پرتشدد واقعہ میں کوئی غیرملکی فوجی مارا بھی گیا ہے۔ ریزالیوٹ سپورٹ مشن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک افغان فوجی ہلاک ہوا۔ دوسرا زخمی ہواہے۔209 ویں کور کے ترجمان عبدالقہار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا حملے میں 4 امریکی مارے گئے۔ انکوائری کر رہے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ امریکی کمانڈ کے ترجمان نے بتایا واقعہ سے آگاہ ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح مجاہد نے دعویٰ کیا حملہ آورکمانڈو ہمارا حمایتی تھا۔ اس نے 4 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کر دیئے ہیں۔