فلم ”جنون عشق “کامیوزک عیدالفطرکے بعد ریلیزکیاجائے گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) راحت فتح علی خان سمیت دیگر گلوکاروں کے گیتوں پرمبنی فلم ”جنون عشق “کامیوزک عیدالفطرکے بعد ریلیزکیاجائےگا۔مذکورہ فلم کے نغمات کی موسیقی ایم ارشد نے ترتیب دی ہے اور انہیں راحت فتح علی خان کے علاوہ حمیراچنااورسائرہ نسیم کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔فلم کے ہدایتکارنسیم حیدر شاہ اور فلمساز اصغر علی ہیں ۔کاسٹ میں عدنان خان، ماہی خان، عامر قریشی ، شاہد،راحیلہ آغا،لکی ڈیئر اور دیگر شامل ہیں ۔فلم کے گیتوں کی عکسبندی برفانی علاقوں کے علاوہ ایورنیو سٹوڈیوکے فوارے پرکی گئی ہے ۔