• news

گلوکار ولی حامد خان نے اپنی بیوی فلم سٹار نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار ولی حامد خان نے اپنی بیوی فلم سٹار کو منانے کی کوشش تیز کر دیں اور خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ فلم سٹار کے شوہر نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو فلم سٹار نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔ ولی حامد کے مطابق ان میں اور فلم نور کے درمیان غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور اسی بنا پر نور نے علیحدگی کیلئے خلع کا دعوی دائر کیا۔ فلم سٹار کے شوہر نے درخواست میں بتایا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن