• news

فلم یلغارمیں عام فوجی کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کوفوکس کیاگیا

راولپنڈی(آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فلم یلغارمیں ایک عام فوجی کی زندگی دکھائی گئی ہے،فوجی کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اورعام زندگی کوفوکس کیاگیاہے فلم سے پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے سنی گولڈ سینما میں پاکستانی فلم یلغار کا پریمیئرہوا جس میں فلم کی کاسٹ ، دیگرفنکاروں اورشہریوں سمیت ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی فلم یلغار آئی ایس پی آرکے تعاون سے تیارکی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے میڈیاسے گفتگو کی اور کہا کہ فلم یلغارمیں ایک عام فوجی کی زندگی دکھائی گئی ہے، فوجی کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اورعام زندگی کوفوکس کیاگیاہے، فلم میں قوم کے پاک فوج سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یلغاربہترین کاوش ہے اس سے پاکستان کامثبت چہرہ سامنے آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن