• news

سہیل وڑائچ کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین ، شفقت محمود ،سیدصمصام علی بخاری، نعیم الحق، فواد چوہدری، عبدالعلیم خان، اعجاز احمد چوہدری ، میاں محمود الرشید،ڈاکٹر یاسمین راشد،عندلیب عباس ، شعیب صدیقی ،ڈاکٹر شاہد صدیق ، عمرسرفرازچیمہ ،میاں اسلم اقبال ، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ولیداقبال،جمشید اقبال چیمہ، نعمان چٹھہ ، عائشہ چوہدری نے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے چچا خالد محمود وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ دریں اثناء سنی اتحاد کونسل کے راہنمائوں صاحبزادہ حامد رضا، مفتی محمد حبیب قادری، سید جواد الحسن کاظمی، مفتی محمد مقیم خان، رائوحسیب احمد اور ارشد مصطفائی نے بھی سہیل وڑائچ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن