• news

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا کی والدہ کا ختم چہلم 23 جون کو ہو گا

لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ کشمیریات کے پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا اور عسکری بنک کے آفیسر سید جنید علی کی والدہ محترمہ کا ختم چہلم 23 جون کو بعداز نماز عصر بمقام لاہور کیسل (بینکوئیٹ ہال) نیسپاک سوسائٹی عقب واپڈا ٹائون ٹیلیفون ایکسچینج میں منعقد ہو گا ۔دریں اثناء محمد اسلم واہلہ ایڈووکیٹ، رانادائود ایڈووکیٹ، موٹروے انسپکٹر ملک اسد الحق اعوان، عقیل مجتبیٰ چوہان، صحافی طارق شاہد ستی اور دیگر دوست احباب نے پروفیسر ڈاکٹر سید علی رضا سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن