قصور: لڑائی پر شہریوں نے روڈ بلاک کر دی
قصور (نامہ نگار )چونیاں کے نواح دربار شیخ علم دین کے نزدیک لڑائی جھگڑے کی بناءپر شہریوں نے روڈ بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو دوکانداروں خادم اور فہیم کے درمیان جھگڑا ہوا ۔فہیم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خادم کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس پرخادم اور اس کے ساتھیوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ۔تاہم ایس ایچ او سٹی چونیاں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔