• news

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری چناب میں پانی 40 ہزار 83 کیوسک رہ گیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا پانی سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کاپانی کم ہوکر 40 ہزار 583 کیوسک رہ گیا، محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں مجموعی پانی کی آمد 44ہزار 153 کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دیگر دریاﺅں دریائے جموں توی کا 2 ہزار 186 کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا ایک ہزار 284 کیوسک پانی بھی شامل ہے ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپرچناب میں 12 ہزار 975 کیوسک پانی اور مرالہ راوی لنک میں 19 ہزار 666 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ، سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں روزانہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے۔
چناب پانی کم

ای پیپر-دی نیشن