اساتذہ کی تربیت کیلئے اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ کا قیام 21 ارب روپے کے فنڈز مختص
گوجرانوالہ+لاہو(سٹاف رپورٹر + نمائندہ خصوصی) حکومت نے اساتذہ کی تربیت کےلئے ڈی ٹی ایز کی جگہ اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ قائم کردیا۔ بجٹ میں صوبہ بھر کے لئے 21 ارب روپے مختص کردئیے گئے۔ ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ بار بار ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کونا اہل قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اساتذہ کی ٹریننگ کےلئے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کی جگہ اے ڈی یو کانظام لانے کا فیصلہ کیاہے جس کےلئے بجٹ میں اکیس ارب روپے مختص کئے ہیں اور فوری طور پر پانچ ارب کی گرانٹ جاری کی جائے گی۔ اس کے تحت سکول اوقات کے بعد ہر ماہ پہلے دو ہفتے پرائمری‘ تیسرے ہفتے ایلیمنٹری اور آخری ہفتے سیکنڈری اساتذہ کو تربیت دی جائےگی جس کے بعد اساتذہ کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کوٹیچنگ لائسنس جاری کیا جائے گاجبکہ متعدد بار فیل ہونے والے اساتذہ کوٹیچنگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ کی تربیت کےلئے ماسٹرٹریننگ کی تربیت پہلے لی مکمل کی جاچکی ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اساتذہ کی باقاعدہ ٹریننگ شروع ہونے کا امکان ہے۔