فاروق عبداللہ نیم علیحدگی پسند، اقتدار میں آکر بھارت کی تعریفیں کرینگے: جتیندر سنگھ
نئی دہلی (اے این این ) بھارت کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نیم علیحدگی پسند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جب جموں و کشمیر میں وزیر اعلی اقتدار سے باہر ہوجاتے ہیں تو وہ نیم علیحدگی پسند بن جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں کئی مین سٹریم سیاسی جماعتیں جب اقتدار سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں تو وہ نیم علیحدگی پسند وں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب وہ وزیر اعلی ہوتے ہیں تو وہ مرکزی وزیر داخلہ کو بھی چیلنج دیتے ہیں اور یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ پاکستان پر بمباری کی جائے لیکن جب وہ اقتدار سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں توراتوں رات ہی نظریاتی طور پر تبدیل ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ شرطیہ طور پر یہ بات کہتے ہیں کہ اگر ان کو دوبارہ سے وزیر اعلی بنادیاجائے تووہ پھر سے بھارت کی تعریفیں کریںگے اور جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کرنے لگیںگے۔ جتیندر سنگھ نے حریت لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پڑوسیوں کے بچوں کو سنگ باز بنتے دیکھناچاہتے ہیں مگر اپنے بچوں کو نہیں۔
جتیندر سنگھ