یمن: امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ رہنما کے بھائی سمیت 3 جنگجو ہلاک
صنعائ(اے پی پی) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی فوجی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی ڈرون نے صوبہ شبواکے علاقے نقاباح میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے جنگجو سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی یمن انسداد دہشگردی یونٹ کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس پر کی گئی جس میں 3 جنگجو ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میںشبوا صوبہ میں القاعدہ کے رہنما کا بھائی شامل ہے۔القاعدہ کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
یمن حملہ