زرداری اور بلاول کے ستارے بھی گردش میں ہیں، دونوں پارٹی کیلئے خودکش بن گئے: شوکت یوسفزئی
پشاور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن میگا پراجیکٹس شوکت یوسفزئی نے کہا کہ زرداری اور بلاول کے ستارے بھی گردش میں ہیں ‘ باپ بیٹا دونوں اپنی ہی پارٹی کیلئے خودکش بن گئے ہیں‘ پیپلز پارٹی کبھی تھی اب وہ کرپشن پارٹی بن چکی ہے، نوازشریف کے بعد زرداری کا نمبر ہے، پیپلزپارٹی کی مزید وکٹیں گرنے والی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی پشاورمیں پریس کانفرنس پرردعمل میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج دنیا عمران خان کی سیاست کو مانتی ہے کہ ایک ہی بال پر ساری وکٹیں گر رہی ہیں ، بلاول ابھی بچہ ہے سیاست کی اے بی سی سیکھ رہا ہے اس سے پارٹی بڑے بڑے کاموں کی توقع نہ رکھے ۔
شوکت یوسفزئی