خیبر پی کے: رواں سال دہشتگرد حملوں میں 42افراد شہید ہوئے: رپورٹ
پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپی کے حکومت نے یکم جنوری سے 8 جون تک دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق اور زخمی افراد کا ڈیٹا جاری کر دیاہے جس کے مطابق صوبہ میں رواں سال کے دوران اب دہشت گردوں کے حملوں میں مجموعی طور پر42 افراد کو فائر نگ کر کے شہید کیا گیا، شہیدہونے والوں میں پولیس کے 18، سکیورٹی فورسز کے 3، ایف سی کا ایک اہلکار اور 20 عام شہری شامل ہیں،دہشت گرد اور شر پسندوں کی جانب سے حملوں میں 105 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پولیس کے 30، ایف سی کے 13، آرمی کے 7 اور 56 عام شہری شامل ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے جا ری کردہ ڈیٹا کے مطابق صوبے بھر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے53مقدمات درج کئے گئے، رپورٹ کے مطابق 2016ءکی نسبت رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
خیبر پی کے/ رپورٹ