• news

فیصل آباد‘ ملتان میں زیرعلاج ایڈز‘ چکن پاکس کے 3 مریض جاں بحق

فیصل آباد‘ملتان (نمائندہ خصوصی+ سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج چکن پاکس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی۔ ملتان میں بھی ایڈز اور چکن پاکس کے 2 مریض دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے نواحی گا¶ں کوٹ بہادر شاہ کا رہائشی 70سالہ محمد رشید چکن پاکس کے مرض میں مبتلا تھا جسے تشویشناک حالت میں جمعتہ المبارک کے روز الائیڈ ہسپتال میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا تھا جہاں وہ دوران علاج گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں رواں سال اب تک 23 مریض اور سول ہسپتال میں دو مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ الائیڈ ہسپتال میں کل 323 مریض لائے گئے جن میں سے اس وقت 9 مریض داخل ہیں۔ پورے ضلع میں چکن پاکس کے 2 ہزار 332 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ نشتر ہسپتال میں زیر علاج ایڈز اور چکن پاکس میں مبتلا 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نشتر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ڈیرہ غازیخان کے رہائشی خیر محمد ایڈز میں مبتلا تھے ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے مزید براں کبیروالا کے 30 سالہ محمد عمران چکن پاکس کی شکایت تھی وہ بھی نشتر ہسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے کہ گزشتہ روز دم توڑ گئے علاوہ ازیں چکن پاکس کے چار مریض گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال جبکہ ایک سول ہسپتال میں لایا گیا ہے ان میں چوک شہیداں ملتان کی چار سالہ نور چوک فوارہ ملتان کے 14 سالہ ابوبکر‘ عزیز ہوٹل ملتان کی 21 فضہ اور سولہ سالہ بابر جو کہ کمہارانوالہ کا رہائشی تھا کو شہباز شریف ہسپتال میں لایا گیا جبکہ 8 سالہ محسن کو سول ہسپتال میں چکن پاکس کے علاج کیلئے لایا گیا ہے۔
مریض/دم توڑ گئے

ای پیپر-دی نیشن