• news

وزیراعظم، بچوں کے گھبرائے لہجے کیس ہارنے کی نوید سنا رہے ہیں: کائرہ

ملتان لالہ موسیٰ (نامہ نگار) وزیراعظم ان کے بچوں اور ساتھیوں کی اڑی ہوئی ہوائیاں،گھبرائے ہوئے لہجے اور آگ برساتی زبانیںاس بات کااظہارہے کہ وہ کیس ہارچکے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرچوہدری قمرزمان کائرہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہوناپاکستان میںاداروںکے استحکام کاباعث بنے گا،لیکن وزیراعظم کاجی آئی ٹی میں پیش ہونے کے سواکوئی چارہ بھی نہیں تھا،وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے مسلم لیگ(ن) کایہ نعرہ کہ ایک تاریخ رقم ہوگئی ہے،ایساکچھ نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے پابندتھے،انکا خاندان اور جس جس کو جے آئی ٹی بلائے گی اسکاوہاں پیش ہوناان کی قانونی مجبوری ہے،یہ ڈونگرے برساناکہ تاریخ رقم ہوئی اس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیںبلکہ پاکستان کیلئے یہ سبکی کامقام ہے کہ ملک کاوزیراعظم کرپشن کیس میںجے آئی ٹی میں پیش ہواہے،جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعدوزیراعظم نے جوتحریری بیان پڑھ کرمیڈیاکوسنایااس میں انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی، تمام ثبوت کو عدالت کو پہلے ہی جمع کراچکے ہیں اب جے آئی ٹی کوبھی جمع کرادیئے ہیں،جوثبوت عدالت مین جمع ہوئے تھے جس پروکلاءنے بحث کی تھی ان کو تو عدالت ردکرچکی ہے اگروہی چیزیں جمع کرائی ہیں توپھرمیاں صاحب فارغ ہیں،جے آئی ٹی ایک اچھاموقع تھامیاں صاحب کے پاس کہ وہ اپنے کیس کے اگرکوئی سقم تھے تووہ دورکرتے ،لیکن اب یہ بات ثابت ہوگئی کہ وزیراعظم کے پاس یا ان کے خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیںورنہ وہ ثبوت عدالت میں ہی پیش کردیاجاتا،اس سے بڑامذاق کی کیابات ہوگی کہ حدیبیہ پیپرملزفراڈاورمنی لانڈرنگ کاایک بہت بڑاکیس ہے وہ پیسہ جوباہرکے ممالک مین بھیجاگیااگروہ جائزطریقہ نہیں ہے توپھرناجائزطریقہ ہی ہوگااور ناجائزذرائع کرپشن ہوتی ہے اور وزیراعظم کایہ کہناکہ مجھ پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے اب شہبازشریف صاحب بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے جارہے ہیںلگتاہے گھیراتنگ ہوتاجارہاہے اور وزیراعظم ان کے بچوں اور ساتھیوں کی اڑی ہوئی ہوائیاں،گھبرائے ہوئے لہجے اور آگ برساتی زبانیںاس بات کااظہارہے کہ وہ کیس ہارچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن