• news

اسلام آباد: ملازم پر تشدد، مقدمے میں اغوا، اقدام قتل کی دفعات شامل

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں 13 سالہ ملازم بچے پر مبینہ تشددپر مذکورہ بچے کے بھائی بشیر احمد کی جانب سے شالیمار تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں 2 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ ایف آئی آر میں اغوا اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر میں کہاگیا بچے کے 29 سالہ بھائی کو 16 جون کو جواد نامی شخص کی فون کال موصول ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ ان کے بھائی نے چوری کی ہے اور برتن توڑ کر ان کا نقصان کیا ہے۔بعد ازاں بشیر احمد نے اپنے بھائی کی تلاش شروع کی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں پایا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا۔ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ محمد فیاض اور جواد نے مل کر ان کے بھائی پر تشدد کیا، لہذا ان دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے۔
ملازم/ تشدد

ای پیپر-دی نیشن