ہاں پاکستان، آپ نے ہمیں شکست دیدی، رشی کپور کی مبارکباد ‘فادر ڈے پر باپ نے ہی جیتنا تھا پاکستانی شائق کا بھارتی اداکار کو جواب
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی اداکار رشی کپور نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر پاکستان کو مبارکبا د دیدی ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاہاں پاکستان آپ نے ہمیں شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں ہماری ٹیم پر برتری ثابت کی ۔بہت مبارک اور نیک خواہشات۔ واضح رہے اس سے قبل رشی کپور نے ٹویٹ کیا تھا ۔پی سی بی مہر بانی کرکے کرکٹ ٹیم بھیجنا ،کھوکھو ٹیم نہ بھیجنا18جون کو فادر ڈے پر باپ کھیل رہا ہے ۔پاکستان کی جیت پر ایک پاکستانی شائق شفیق نے ٹویٹ کیا رشی تم ٹھیک رہے تھے فادر ڈے پر باپ کھیل رہا ہے تو ظاہر ہے کہ باپ نے ہی جیتنا تھا۔