پاکستان سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سکرین سیاحت متعارف کرائیگا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سکرین سیاحت متعارف کرانے کا خواہاں ہے، دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سکرین سیاحت کار جحان بڑھ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی تنوع اور خوبصورت مناظر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سکرین سیاحت متعارف کرانے کا خواہاں ہے لیکن سکرین سیاحت کیلئے پاکستان فلمی صنعت کی بحالی پیشگی شرط ہے تاکہ ملک کی حقیقی ثقافت اور ورثے کو پیش کیا جاسکے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سکرین سیاحت کار جحان بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کا اقوام کی برادری میں امن پسند ملک کے طور پر اعتراف کیا جانا چاہیے اور اس مقصد کے حصول کیلئے فلمی صنعت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔