• news

سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلہ القاعدہ کے دو دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے تھا۔ چار دہشت گرد حساس دفتر پر حملہ کیلئے آئے تو مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن