فادرز ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا
لاہور (خبر نگار) دنیا بھر میں ’’فادرز ڈے‘‘ گزشتہ روز پورے جوش و جذبہ سے منایا گیا بچوں نے اپنے والد کو تحائف پیش کئے اور ان کی لمبی عمر کی دعائیں کیں۔ فادرز ڈے کو مدرڈے (مائوں کا عالمی دن) بھرپور انداز میں منائے جانے کے بعد شروع ہوا تھا۔ امریکی صدر جانس نے 1966ء میں جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے قرار دیا تب سے یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جارہا ہے فادر ڈے منانے کیلئے ’’وٹس ایپ‘‘ اور ’’ٹویٹر‘‘ کا بھی بھرپور استعمال ہوا۔ پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی شائقین کو ’’ہیپی فادرز ڈے‘‘ کے پیغام بھیجے گئے