لاہور: جماعة الدعوة کے زیراہتمام شہید کشمیری مجاہدین کی غائبانہ نمازجنازہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعةالدعوة کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے کشمیری کمانڈر جنید متو، ناصر وانی، عادل مشتاق اور کمانڈر سبزار بھٹ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں ادا کی گئی جس میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ مولانا سیف اللہ خالد نے پڑھائی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے ووران زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر مولانا سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا 70 برسوں میں لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے لیکن وہ غاصب بھارت کے سامنے کسی طور جھکنے کیلئے تیار نہیں۔ ساڑھے 8 لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ کشمیریوں کے ایمان اور جذبہ سے ہے۔ کشمیری قوم اپنے شہداءکا قصاص لینے کیلئے تیار ہے۔ آزادی کی تحریک میں سارا کشمیر کھڑا ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اب بھارتی عسکری ماہرین خود اعتراف کررہے ہیں کہ کشمیر ان کے ہاتھوں سے نکل چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کشمیر آزادہو گا بھارت بکھر جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیر میں روزانہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے لیکن نام نہاد بین الاقوامی انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہداءکے جنازوں میں کشمیری قوم کی جوق در جوق شرکت اور پاکستانی پرچموں میں ان کی تدفین سے دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ مظلوم کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور جنت ارضی کشمیر پر سے غاصبانہ قبضہ چھڑانے کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اس اعلان سے کہ برہان وانی کا نام خط و کتاب میں استعمال نہ کیا جائے‘ کے مقابلہ میں جماعت الدعوة نے برہان وانی کے یوم شہادت پر 8 جولائی سے 19 جولائی تک بڑے پیمانے پر یکجہتی کشمیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں جلسوں، کانفرنسوں و ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
غائبانہ نماز جنازہ