نئی نسل کو دو قومی نظریہ کی تعلیم دی جائے: ڈاکٹر نعیم
جدہ ( نمائندہ خصوصی ) پاک سرزمین فورم کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ نئی نسلوں کو دوقومی نظریہ کی تعلیم ٹھوس بنیادوں پر دی جائے۔وہ تنظیم جدہ اور مکہ کی مشترکہ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے کہا کہ پاک سرزمین فورم مشرق وسطی میں اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے کے حل اور یکجہتی کے لئے مصروف عمل ہے، فیصل ارشاد نے بھی اظہار خیال کیا۔
کہا کہ سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی تمام پاکستانیوں کو آپس میں جوڑنے کی کوششیں کررہے ہیں اور روایتی سیاست کے بجائے عام شہریوں کے مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں جس پر عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، تقریب سے سید ریاض حسین بخاری، فاخر بلوچ، سید عدنان حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں، پیپلزپارٹی کے سید ریاض بخاری، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علمائے اسلام ف، کے کارکنوں کو قومی پرچم کے بیج لگا کے یکجہتی کا اظہار کیا۔